Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے اوپننگ بیٹسمین روری برنز ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں فٹبال کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر گئے تھے۔ روری برنز کے بائیں پاؤں کے ٹخنے کی سرجری ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے وہ چار ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے یعنی وہ دورہ سری لنکا پر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز لندن میں روری برنز کی سرجری کر دی گئی تھی اور وہ چار ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ای سی بی نے تصدیق کی کہ روری برنز دورہ سری لنکا سے بھی باہر ہو گئے ہیں جو کہ مارچ میں شیڈول ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اپریل میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آغاز سے قبل روری برنز صحتیاب ہو کر کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ سری لنکا پر روری برنز کی جگہ کیٹن جیننگز کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔