Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نوجوان فاسٹ باؤلر کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جو لودھراں میں قائم ترین اسپورٹس اکیڈمی کے نیٹس میں باؤلنگ کر رہے ہیں۔
اظہر محمود نے بتایا کہ اس باصلاحیت نوجوان باؤلر کا نام شہباز ندیم ہے جو بہت محنتی اور جنونی ہے۔ انھوں نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دینے پر ترین اسپورٹس اکیڈمی کو شاباش بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان باؤلر کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، میں نے اس کھلاڑی کو بہت باصلاحیت پایا ہے، اس کو بہت جلد پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ انھوں نے شہباز ندیم کو کلب کا اثاثہ قرار دیا۔
ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین نے بتایا کہ شہباز نے 15 سال کی عمر میں ہماری اکیڈمی جوائن کی تھی، اس کے پاس ہنر پہلے سے تھا لیکن اس کی محنت سے بہت فرق پڑا ہے۔