Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے جنگلات میں پھیلی آگ سے متاثرین کی مدد کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز اپنے اپنے انداز میں متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے بھی اپنی ٹیسٹ کیپ نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا جسے مداحوں میں خاصی پذیرائی ملی ہے۔ شائقین نے اب تک گرین کیپ کی 5 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کی بولی لگا دی ہے جبکہ نیلامی کا عمل ابھی جاری ہے۔
یہ اب تک کسی بھی آسٹریلوی کھلاڑی کی کسی بھی چیز کی سب سے بڑی بولی ہے۔ اس سے پہلے 2003 میں ڈان بریڈمین کی کیپ 4 لاکھ 25 ہزار آسٹریلوی ڈالرز میں نیلام ہوئی تھی۔ شین وارن کے بعد سابق کھلاڑی جیف تھومسن نے بھی اپنی کیپ نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کیپ میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے مگر خوشی ہے کہ اسے ایک اچھے کام میں لگا رہا ہوں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور کرس لین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے لگائے ہر ایک چھکے کے عوض 250 ڈالرز بش فائر فنڈ میں دیں گے۔