Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی نے انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کے دو امپائرز بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے راشد ریاض اور آصف یعقوب ورلڈکپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی سی سی نے بارہ ممالک کے سولہ امپائرز کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں رولینڈ بلیک، احمد شاہ، سیم نوگاسکی، شرف ڈولا ابن شاہد، این گولڈ، وین نائٹس اور راشد ریاض شامل ہیں۔
آصف یعقوب، انیل چودھری، پیٹرک بونگانی، اینو چیبی، نائجل ڈگڈ، روندرا ویمالاسری، مسعود الرحمان، لیسلی ریفر اور ایڈرین ہولڈ اسٹوک کو بھی انڈر-19 ورلڈکپ کے امپائرنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
میچ ریفریز میں گریم لبرائے، شیڈ وڈوالا اور فل وٹیکیس شامل ہیں۔ آئی سی سی انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ 17 جنوری سے ساؤتھ افریقہ میں شروع ہو گا۔