Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے 26 مارچ 2017 کو مختصر فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔ اپنے ڈیبیو کے بعد سے شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انہوں نے اس دوران 38 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور 20.60 کی اوسط سے 46 وکٹیں حاصل کیں۔
شاداب خان کے بعد اس عرصے میں حسن علی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے دوسرے کامیاب بولر ہیں۔ حسن علی نے 27 میچوں میں 29 وکٹیں اپنے نام کیں۔ محمد عامر 26 وکٹیں لے کر تیسرے کامیاب بولر رہے۔
شاداب خان نے 7 اپریل 2017 کو قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کیا اور اس کے بعد سے وہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی پاکستان کے اب تک کامیاب بولر رہے ہیں۔ شاداب خان نے 40 میچوں میں 59 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
فاسٹ بولر حسن علی نے بھی اپریل 2017 سے اب تک ون ڈے کرکٹ میں 59 وکٹیں ہی حاصل کی ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی اس فہرست میں 19 میچوں میں 40 وکٹیں لے کر تیسرے بہترین بولر ہیں۔