Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ قومی بیٹسمین بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 7ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔ مارنس لیبوشین نے اپنے کیریئر کی بہترین ٹیسٹ رینکنگ حاصل کر لی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر قابض ہو گئے ہیں۔
کین ولیمسن کا چوتھا اور ڈیوڈ وارنر کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔ ٹیسٹ بیٹسمینوں کی فہرست میں بین اسٹوکس نے بھی 5 درجے ترقی حاصل کر کے 10ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بولرز میں پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
دوسرے نمبر پر نیل ویگنر، تیسرے نمبر پر جیسن ہولڈر اور چوتھے نمبر پر کگیسو رباڈا موجود ہیں۔ مچل اسٹارک 2 درجے ترقی پا کر پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں اور جیمز اینڈرسن بھی چار درجے ترقی حاصل کر کے ٹاپ 10 بولرز میں شامل ہو گئے ہیں۔