Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔ رواں سال میں ویرات کوہلی ان کے مزید تین ریکارڈز باآسانی اپنے نام کر سکتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریاں بنانے والے بیٹسمین ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے 43 سنچریاں اسکور کی ہوئی ہیں۔
اگر ویرات کوہلی 2020 میں ایک روزہ کرکٹ میں 7 سنچریاں اسکور کرتے ہیں تو وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹسمین بن جائیں گے۔ سچن ٹنڈولکر ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 12 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے 300 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
ویرات کوہلی 223 اننگز میں 11609 رنز بنا چکے ہیں۔ ویرات کوہلی کو یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے صرف 391 رنز بنانے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹنڈولکر ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ 20 ون ڈے سنچریاں بنانے والے بیٹسمین ہیں۔
ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 43 میں سے 19 سنچریاں بھارت میں اسکور کی ہیں۔ وہ مزید دو سنچریوں کے بعد ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹسمین بن جائیں گے۔