Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت بھارت کے دورے پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ سری لنکا کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ دنیا کی دوسری ٹیموں کو بھارت سے سیکھنا چاہیے کہ نوجوان کھلاڑی کس طرح تیار کیے جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں پہلے نوجوان کھلاڑی کو مکمل موقع دیا جاتا ہے اور صحیح وقت پر ان کھلاڑیوں پر ذمہ داری ڈالی جاتی ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ موقع ملنے پر بھارتی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔
مکی آرتھر نے مزید کہا کہ جس طرح یہ نوجوان کھلاڑی کارکردگی دکھا رہے ہیں اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ درست سمت میں جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بھارتی ٹیم میں واضح طور پر کوئی خامی نظر نہیں آ رہی ہے۔