Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرنے والے کرس گرین پر بولنگ کرنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کرس گرین کو غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے 90 دنوں کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ گرس گرین کا بولنگ ایکشن 2 جنوری کو سڈنی تھنڈر اور میلبرن سٹارز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بعد رپورٹ کیا گیا تھا۔
بولنگ ٹیسٹ نے واضح کر دیا کہ ان کا بولنگ ایکشن درست نہیں ہے۔ کرس گرین 90 دن تک آسٹریلیا میں ہونے والے میچوں میں بولنگ نہیں کروا سکیں گے۔ بولنگ ایکشن پر پابندی کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد کرس گرین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سڈنی تھنڈر کے ساتھی کھلاڑیوں سے دور رہ کر اکیلا محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے بولنگ ایکشن کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں وہ میرے لیے مایوس کن ہیں لیکن میرا جو ٹیسٹ لیا گیا ہے اس کے نتائج کا احترام کرتا ہوں۔ کرس گرین نے مزید کہا کہ کوچز کی مدد کیساتھ میں اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔