Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ ساؤتھ افریقہ پر موجود انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم ایک مشکل سے نکلتے ہی تو دوسری مشکل میں پھنس جاتی ہے۔ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی جبکہ دوسرے میچ سے قبل اوپننگ بیٹسمین انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے۔ اس نقصان کے باوجود مہمان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی۔
تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھی انگلینڈ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن انجری کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ایم آر آئی اسکین کے مطابق جیمز اینڈرسن بائیں پسلی کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
انگلش فاسٹ باؤلر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز تکلیف محسوس ہوئی اور وہ صرف پہلے سیشن میں باؤلنگ کروا سکے تھے۔ جیمز ایںڈرسن نے دو ٹیسٹ میچوں میں نو وکٹیں حاصل کیں اور وہ سیریز کے تیسرے کامیاب بولر تھے۔
جیمز اینڈرسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹوٹی ہوئی پسلی کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز کا مزید حصہ نا ہونے پر بہت مایوس ہوں لیکن میں پرامید ہوں کہ جلد صحتیاب ہو جاؤں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں گھر بیٹھ کر ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔