Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے رواں سیزن میں ڈھاکہ پلاٹون اور رانگپور رینجرز کی ٹیمیں گزشتہ روز نبردآزما ہوئیں۔ رانگپور رینجرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں بہتر ثابت نا اور میچ میں ان کی ٹیم 61 رنز کی شکست سے دوچار ہوئی۔
رانگپور رینجرز کو 146 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے تعاقب میں پوری ٹیم صرف 84 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ رانگپور کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نا ہو سکے جبکہ الامین 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
ڈھاکہ پلاٹون کی طرف سے مہدی حسن نے تین جبکہ مشرفی مرتضیٰ، فہیم اشرف اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ڈھاکہ پلاٹون کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
تمیم اقبال نے 40 اور شاداب خان نے *31 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو بیٹنگ اور باؤلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔