Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کیا گیا تو کھلاڑیوں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے ایک دوسرے کو چیلنج کرنا شروع کر دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیڈی! ذرا دھیان سے، وٹو بھائی (شین واٹسن) اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ رہے ہیں۔
شاداب خان نے ان سے دریافت کیا کہ وہ کہاں سے بلے لا رہے ہیں؟ اگر میری مدد چاہیے تو بتا دینا جس پر سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مجھے تو دے دو، کب سے انتظار کر رہا ہوں۔
آٹھ دن گزر جانے کے بعد شاداب خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کو جواب دیا ہے کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے یعنی بلا حاصل کرنے کے لیے سرفراز احمد کو ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔