پاکستان سپر لیگ کی دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو پلاٹینیم کیٹیگری سے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم اب ان کے حوالے سے کچھ اچھی خبریں سامنے نہیں آ رہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انھیں اسکواڈ میں تو شامل کر لیا مگر فروری اور مارچ میں ساؤتھ افریقی ٹیم کا شیڈول نہیں دیکھا۔
ساؤتھ افریقہکو فروری اور مارچ میں 3 ٹیموں کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔ 4 سے 9 فروری تک انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز ہوں گے جس کے بعد 12 سے 16 فروری تک 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ 21 فروری سے 26 فروری تک ساؤتھ افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔
اس کے بعد 7 مارچ تک 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ دونوں ہوم سیریز کے بعد ساؤتھ افریقی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے بھارت بھی جائے گی۔
اس طرح ڈیل اسٹین کی پی ایس ایل میں شمولیت مشکل نظر آ رہی ہے۔ ساؤتھ افریقی بیٹسمین وینڈر ڈوسن کی بھی پی ایس ایل میں شمولیت مشکل نظر آرہی ہے۔