Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے وہاب ریاض ایک مرتبہ پھر ایونٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ لاہور میں پشاور زلمی کے تعاون سے ہونے والی ایک تقریب کے موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ پی ایس ایل کی بھرپور تیاری چل رہی ہے اور امید ہے اس سال بھی ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔
فاسٹ بولر کے مطابق پشاور زلمی کبھی بھی بڑے ناموں کی وجہ سے نہیں جیتی، پی ایس ایل فائیو میں بھی اسکواڈ بالکل متوازن ہے۔ کامران اکمل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی پاکستان آمد کا سہرا پی سی بی اور سیکیورٹی اداروں کے سر ہے، پی ایس ایل کا پاکستان میں مکمل انعقاد پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہو گا۔
ٹام بینٹن کی تعریف کرتے ہوئے اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ وہ اچھی فارم میں ہیں، ان کی فارم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ امام الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔