Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ساؤتھ افریقی آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے لیے پرجوش ہیں۔ لاہور قلندرز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ڈیوڈ ویزے کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز سے کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہوں، فینز سے درخواست ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔
اپنی پرفارمنس کے حوالے سے آل راؤنڈر نے عزم ظاہر کیا کہ اپنی سو فیصد پرفارمنس دے کر ٹیم کو میچز جتوانے کی کوشش کروں گا۔ آخر میں انھوں نے "میں ہوں قلندر" کا نعرہ بھی لگایا۔
ڈیوڈ ویزے نے گزشتہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے 7 میچز کھیلے اور 136 رنز اسکور کیے تھے۔ بولنگ میں انھوں نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
گزشتہ برس انھوں نے اے بی ڈویلئیرز کے ساتھ مل کر ملتان سلطانز کے خلاف لاہور قلندرز کو یادگار کامیابی دلائی تھی۔