Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی گزشتہ تین سال سے پشاور زلمی کی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ انھوں نے ایک مرتبہ ٹیم کو ٹائٹل بھی جتوایا جبکہ ایک مرتبہ فائنل میں پہنچایا مگر اس کے باوجود پشاور زلمی نے اس مرتبہ اپنا کپتان تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
لاہور میں ایک تقریب کے موقع پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے سوال ہوا کہ کیا ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھا جائے گا جس پر انھوں نے کہا کہ کپتان سے متعلق اعلان کِٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا جائے گا، اسے سرپرائز رہنے دیں۔
جاوید آفریدی نے پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کرانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کی خواہش تھی کہ پی ایس ایل پشاور میں بھی ہو۔
جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ کے پی حکومت نے اسٹیڈیم کی بہتری کے لیے رقم مختص کر دی ہے اور امید ہے اگلے سال تک پشاور میں بھی کرکٹ لوٹ آئے گی۔