Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر کو ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ورنن فلینڈر کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال مہنگا پڑ گیا۔ آئی سی سی نے جوز بٹلر پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ورنن فلینڈر کی بیٹنگ کے دوران میچ کی صورت حال کافی دلچسپ ہو چکی تھی۔
جوز بٹلر نے سنسنی خیز لمحات میں ورنن فلینڈر کے خلاف انتہائی غیرمہذب زبان استعمال کی جو اسٹمپ مائیک پر صاف سنائی دی تاہم فیلنڈر انھیں دیکھتے رہے اور جواب نہیں دیا تھا۔
جوز بٹلر کو جرمانے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ دو سال میں اگر کسی کھلاڑی کو 4 ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا ہو جائے تو اسے معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔
ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 16 جنوری سے پورٹ ایلزبتھ میں شروع ہو گا۔