Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اوئن مورگن رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں مڈل سیکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اوئن مورگن گزشتہ سال بطور بیٹسمین اس ٹیم کا حصہ تھے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2019 میں مڈل سیکس نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
مڈل سیکس کی اس کارکردگی میں اوئن مورگن کا اہم کردار تھا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے ٹورنامنٹ میں تین نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ مڈل سیکس کے ہیڈکوچ اسٹورٹ لا کا اوئن مورگن کے حوالے سے کہنا ہے وہ موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ میں وائٹ بال کرکٹ کے بہترین کپتان ہیں۔
اسٹورٹ لا نے کہا کہ ان کی کپتانی کے تجربے سے مڈل سیکس کی ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔ اوئن مورگن نے بھی مڈل سیکس کی کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا بہترین کمبینشن ہے، اس مرتبہ زیادہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔