Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہو گا۔ میگا ایونٹ کی ٹکٹوں کی فروخت رواں ماہ 20 تاریخ سے شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ گراؤنڈز کو شائقین کرکٹ سے بھرنے کی منصوبہ بندی تیار کر رہا ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت اور دیگر معاملات کو 18 جنوری تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق دن کی روشنی اور رات میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی جائے گی۔ دوسری جانب میزبان شہر میں ہونے والے اہم میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی فرق ہو گا۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتیں کم سے کم رکھی جائیں گی۔ زیادہ تر اسٹینڈز کے ٹکٹ 500 سے 3 ہزار روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔