Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ ملک کے چار شہروں میں ایونٹ کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ دنیا بھر کے بڑے کھلاڑی پاکستان میں آ کر کھیلیں گے۔
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہونا شائقین کرکٹ کیلئے خواب سچ ہونے جیسا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کیلئے پی ایس ایل ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے آزمایا جا سکتا ہے۔
جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان آ گئی ہے لیکن پی سی بی کو ایونٹ میں کھلاڑیوں کو سٹہ بازوں کی پہنچ سے دور رکھنا ہو گا۔