Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے ساؤتھ افریقہ جا رہی ہے۔ انڈر-19 ورلڈکپ کے لیے سینیئر قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی جونیئر ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈر-19 ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی شرٹ پر سجے اس ستارے کو فخر کیساتھ سینے سے لگاؤ اور اپنی سو فیصد کارکردگی دینا۔
ان کا کہنا تھا کہ نتائج کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتے لیکن محنت سے جیت ملتی ہے۔ آخر میں بابر اعظم نے کہا کہ ان کو فالو کرو جنہوں نے کبھی ہار نہیں مانی ہے۔ قومی ٹیم ورلڈکپ میں پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔