Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل پی سی بی کا ٹورنامنٹ تیاریوں میں کافی مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں پوری کوشش کروں گی کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کروں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ویمنز بگ بیش لیگ کھیلنے والی ندا ڈار نے کنڈیشنز کے حوالے سے بتایا ہے اور امید ہے اس سے بھی مدد ملے گی۔
ناہیدہ خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی، مختصر فارمیٹ میں ایک اننگز یا ایک اچھا اسپیل بھی کامیابی دلا سکتا ہے۔
ناہیدہ خان کہتی ہے کہ ورلڈکپ میں جن ٹیموں سے مقابلہ کرنا ہے پاکستان ویمن ٹیم پہلے بھی انہیں شکست دے چکی ہے اور ایونٹ میں بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔