Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم ورلڈکپ کے لیے ساؤتھ افریقہ روانہ ہو گئی ہے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ 17 جنوری کو میزبان ساؤتھ افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان انڈر-19 ٹیم 22 جنوری کو زمبابوے اور 22 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گی۔
ساؤتھ افریقہ روانگی سے قبل قومی ٹیم کی دو کِٹس کی بھی رونمائی کر دی گئی۔ کپتان روحیل نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر ٹیم انڈر-19 ورلڈکپ میں قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔
روحیل نذیر نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے طویل ٹریننگ کیمپ لگایا گیا جس میں جارحانہ کرکٹ پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ ہیڈکوچ اعجاز احمد نے کھلاڑیوں کو مشکل حالات سے نکلنے کے گُر بھی سکھائے۔