Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں۔ بنگلہ دیشی صحافی نے کرس گیل سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کرکٹ کے لیے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ بالکل! پاکستان اس وقت دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
کرس گیل نے کہا کہ پاکستان میں آپ کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی دی جاتی ہے جس کے مطلب ہے کہ آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں بنگلہ دیش میں بھی کرکٹ کھیلتے ہوئے محفوظ ہوں۔
یاد رہے بنگلہ دیش کو رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ٹال مٹول کی وجہ سے ابھی تک سیریز کا شیڈول جاری نہیں ہو سکا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بی سی بی دورہ پاکستان کے حوالے سے پیر کو فیصلہ کر لے گا۔