Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سڈنی تھنڈر کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی۔ وہ پہلے پاکستانی باؤلر ہیں جنہوں نے بی بی ایل میں یہ کارنامہ انجام دیا ہو۔
سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ سے قبل ساؤتھ افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے حارث رؤف کو کہا تھا کہ تم مشین ہو، میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں تیز باؤلنگ کرنا اور حریف ٹیم کو اڑا کر رکھ دینا۔
حارث رؤف نے ہیٹ ٹرک بنانے کے بعد ڈیل اسٹین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں نے وہ کر دکھایا جس کی آپ نے خواہش ظاہر کی تھی۔
انھوں نے کہا کہ میں نے ہیٹ ٹرک کی، مین آف دی میچ بنا اور حریف ٹیم کو گھٹنے ٹیک پر مجبور کیا، میں اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں، میری محنت رنگ لا رہی ہے اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی ایسی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔
ڈیل اسٹین نے انھیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں! اور آپ نے 150 کی رفتار سے باؤلنگ بھی کی، آپ کی پرفارمنس بہت شاندار تھی۔