Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر شین وارن نے اپنی ٹیسٹ کیپ نیلامی کے لیے پیش کی تا کہ اس سے اکٹھے ہونے والی رقم سے ان لوگوں کی مدد کی جا سکے جو آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثر ہوئے۔ شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کی نیلامی کا عمل چار روز جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا ہے۔
مایہ ناز سابق لیگ اسپنر کی ٹیسٹ کیپ 10 لاکھ 7 ہزار 500 آسٹریلوی ڈالرز میں نیلامی ہوئی جو کہ پاکستانی 10 کروڑ 72 لاکھ 49 ہزار 830 روپے بنتے ہیں۔ شین وارن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے نیلامی کے عمل میں حصہ لیا۔
انھوں نے کامیاب بولی لگانے والے شخص کو خاص مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی سخاوت سے مجھے حیران کر دیا ہے اور یہ رقم میری توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ رقم براہ راست ریڈ کراس بش فائر اپیل کو جائے گی۔ آخر میں شین وارن نے ایک دفعہ پھر تمام لوگوں کا شکر ادا کیا۔