Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں نے آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والی قومی جونیئر کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ انڈر-19 کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کرکٹ میں جگہ بنانے کا بہترین موقع ہے۔ انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو ساؤتھ افریقہ میں بےخوف کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا۔
فخر زمان کاکہنا تھا کہ انڈر-19 کرکٹ میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے، قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے چند کرکٹرز جن میں روحیل نذیر اور حیدر علی نمایاں ہیں، وہ ان کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
حال ہی میں قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم سے قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے والےنوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا کہ وہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں، تمام کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اس ٹیم کی خاصیت متحد ہو کر میدان میں اترنا ہے۔