Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بگ بیش لیگ کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئر ندا ڈار نے پاکستان میں بھی پی ایس ایل کی طرح ویمنز لیگ کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ندا ڈار کہتی ہیں کہ انٹرنیشنل پلیئرز بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے بگ بیش لیگ میں کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا اور وہ یہ فائدہ قومی ٹیم کی پلیئرز کو بھی منتقل کر رہی ہوں جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ضرور کام آئے گا۔
ندا ڈار بگ بیش میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن نظر آئیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی طرح پاکستان میں ویمنز لیگ بھی ہونی چاہیے۔
ندا ڈار نے مزید کہا کہ بگ بیش لیگ کے دوران میری بہت سے پلیئرز سے ملاقات ہوئی اور وہ بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔