Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مشرفی مرتضیٰ نے پاکستان کے حوالے سے اہم اور مثبت بات کر دی۔ بی پی ایل کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، اگر وہ ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہوتے تو ضرور پاکستان جاتے تاہم جانے سے پہلے فیملی سے اجازت ضرور لیتا۔
فاسٹ بولر کے مطابق ان کی بات کا مطلب یہ نہیں کہ جو پاکستان نہیں جانا چاہتے وہ غلط ہیں، ہر کوئی اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے اگر کوئی نہیں جانا چاہتا تو ہمیں اس کے فیصلے کا بھی احترام کرنا چاہیے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان رواں ماہ شیڈول ہے۔ اس ٹور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شامل ہے۔ بی سی بی کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔