Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو کامیابی کے ساتھ ساتھ سیریز میں فتح دلا دی۔ پونے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔ لوکیش راہول نے 36 گیندوں پر 54 اور شیکھر دھوان نے 36 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ دونوں نے ٹیم کو 97 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
مانیش پانڈے نے بھی تیز 31 رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی نے میچ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کی۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نودیپ سینی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جسپریت بمراہ صرف ایک شکار کر سکے لیکن وہ بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ انھوں نے 52 وکٹیں لینے والے یزوندر چہال اور رویچندرن ایشون کو پیچھے چھوڑا۔