Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کو ہر لحاظ سے شفاف قرار دے دیا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل مینجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ پلیئرز کو ورلڈکپ کے دوران فکسنگ کی کئی پیشکش ہوئیں، صرف ورلڈکپ ہی نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی کرپشن کی پیشکش ہوئیں مگر کھلاڑیوں نے اسے رپورٹ کر دیا۔
ایلکس مارشل کے مطابق پلئیرز کو ورلڈکپ سے پہلے کرپٹ عناصر کی تصاویر دکھائی گئی تھیں جس کا بہت فائدہ ہوا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل مینجر نے بتایا کہ فرنچائزز کے مالک اور کپتان فکسرز کا سب سے بڑا ہدف ہیں جنھیں مستقبل میں بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
ایلکس مارشل نے تصدیق کی کہ اینٹی کرپشن یونٹ اس وقت 50 کے لگ بھگ کرپشن کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔