Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کے بھی فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں لیکن انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہفتے سے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ سینٹرل پنجاب کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک کے زیر اہتمام لیے جائیں گے۔
قائد اعظم ٹرافی 20-2019 کی فاتح ٹیم سیٹرل پنجاب کے دو کھلاڑی احمد شہزاد اور فہیم اشرف بنگلہ دیش پریمیر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
دونوں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 21 اور 22 جنوری کو ہوں گے۔ سینٹرل پنجاب کے اظہر علی اور بابر اعظم پہلے ہی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ فٹنس ٹیسٹ دے چکے ہیں۔