Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کی جانب سے 188 ون ڈے، 29 ٹیسٹ اور 31 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے اسکوٹ اسٹائرس نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔
اسکوٹ اسٹائرس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھارتی ٹیم منتخب کی جس میں انہوں نے ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، شریاس آئر، ہارک پانڈیا، ریشب پانٹ اور جسپریت بمراہ کو شامل کیا۔
سابق آل راؤنڈر نے یزویندر چہل، لوکیش راہول، شبمن گل، سنجو سیمسن، رویندر جدیجا، نودیپ سینی، کلدیپ یادیو اور دیپک چہار کو بھی اپنے بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
حیران کن طور پر سابق کرکٹر نے مہندر سنگھ دھونی کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرنا ضروری نہیں سمجھا اور انہوں نے بھارتی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر محمد شامی کو بھی اپنی پسندیدہ ٹیم میں شامل نہیں کیا۔