Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی انڈر-19 ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ساؤتھ افریقہ پہنچ چکی ہے۔ ساؤتھ افریقہ روانگی سے قبل جونئیر ٹیم کے ہیڈکوچ اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری ٹیم میں دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دینے کی بھی مکمل صلاحیت موجود ہے۔
اعجاز احمد نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کا جذبہ بہت بلند ہوتا ہے اور یہی جذبہ کامیابی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ماضی میں بھی پاکستان انڈر-19 ٹیم نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہے اور اس ایونٹ میں بھی پاکستان بھارت کو شکست دے سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے لاہور میں بہت تیاری کی ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ہر ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریں۔
ورلڈکپ کے گروپ میچز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شیڈیول نہیں ہے۔ قومی ٹیم گروپ سی جبکہ بھارتی ٹیم گروپ اے میں موجود ہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان انڈر-19 ورلڈکپ میں 8 میچز کھیلے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے چار، چار مرتبہ کامیابی حاصل کی۔