Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو سابق کپتان سرفراز احمد کی یاد ستانے لگی ہے۔ سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد کپتانی سے ہٹا کر ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔ ان کے بعد بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔
حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر لگائی جس میں انھوں نے سرفراز احمد کی ماضی کی یادریں تازہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا تھا میرا کپتان جو کبھی بولرز پر چلاتا تھا، کبھی بولرز کے پاس جا کر انہیں گلے لگاتا تھا، کبھی وکٹوں کے پیچھے درود کی تلاوت کرتا تھا اور کبھی ہارے ہوئے میچ جتواتا تھا۔
فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ سرفراز احمد کا وہ بہت احترام کرتے ہیں اور وہ ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے۔ حسن علی کی اس جذباتی پوسٹ کو آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی شیئر کیا۔