Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر حارث رؤف میلبرن اسٹارز کی جانب سے بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ اب تک 5 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ حارث رؤف کی شاندار پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
یاسر عرفات کا کہنا ہے کہ حارث رؤف بگ بیش لیگ میں بہترین بولنگ کر رہے ہیں، وہ برق رفتاری کے ساتھ ساتھ جارح انداز میں بولنگ کرتے ہیں، ان میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک مکمل فاسٹ بولر میں ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کی پی ایس ایل میں حارث رؤف پر گہری نظر ہو گی، وہ پی ایس ایل میں بھی اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم جگہ بنا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حارث رؤف پی ایس ایل میں پرفارم کرتے ہیں تو انہیں صرف ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ہی شامل کیا جائے، جب تک وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی نہ دکھائیں انھیں ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں شامل مت کیا جائے۔
دوسری جانب سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ سمجھتے ہیں کہ حارث رؤف پاکستان کی طرف سے تینوں فارمیٹس کھیلنے کیلئے تیار ہیں، انھیں کسی بھی فارمیٹ میں موقع دیا جا سکتا ہے۔