Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اس وقت صرف ایک ہی فرنچائز کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور وہ میلبرن اسٹارز ہے۔ بی بی ایل کے رواں سیزن میں ٹاپ بیٹسمین کی بات کریں تو وہ میلبرن اسٹارز کے مارکس اسٹوئنس اور کپتان گلین میکسویل ہیں جنہوں نے آٹھ میچز کے بعد بالترتیب 331 اور 311 رنز بنا رکھے ہیں۔
ایونٹ کے ٹاپ باؤلرز کی بات کریں تو سڈنی تھنڈر کے ڈینیئل سیمز نے نو میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن میلبرن اسٹارز کی ٹیم میں شامل پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے صرف پانچ میچوں میں 14 شکار کر رکھے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو یہاں 14 پوائنٹس کے ساتھ میلبرن اسٹاز پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔ میلبرن اسٹاز کا آخری کھیلے گئے میچ میں میلبرن رینیگیڈز سے مقابلہ ہوا تھا جس میں گلین میکسویل نے 45 گیندوں پر 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سات وکٹوں سے کامیابی دلائی۔