Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ان کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لے لیے ہیں جو اس وقت ملک میں موجود ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے میں مصروف قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ وطن واپسی پر لیے جائیں گے۔
ابتدائی مرحلے میں جن کھلاڑیوں کے فٹنس لیے گئے ان میں سابق کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، امام الحق، شان مسعود، عابد علی، عماد وسیم، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور حارث سہیل شامل ہیں۔
فٹنس ٹیسٹ میں جس کھلاڑی کو سپر فٹ قرار دیا گیا وہ ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود ہیں۔ نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 19.3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے فٹ کرکٹر ٹھہرے۔
فٹنس ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور محمد عباس نے 19، 19 جبکہ بابر اعظم، امام الحق اور حارث سہیل نے 18، 18 پوائنٹس حاصل کیے۔ یاسر شاہ، عابد علی اور عماد وسیم فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں ناکام رہے۔