Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے اور آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹسمین گلین میکسویل میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ میکسویل اس ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
گلین میکسویل آٹھ میچوں میں 311 رنز بنا کر بی بی ایل کے جاری سیزن کے دوسرے کامیاب بیٹسمین ہیں۔ گزشتہ میچ میں انھوں نے میلبرن رینیگیڈز کے خلاف طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو آسانی سے فتح دلائی تھی۔
گلین میکسویل نے 45 گیندوں پر *83 رنز اسکور کیے تھے۔ انھوں نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ کھیل کر مظاہرہ کرتے ہوئے سات فلک شگاف چھکے بھی لگائے تھے۔ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔
میچ کے بعد سندیپ لمیچانے نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں میکسویل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج شاندار بیٹنگ کی، آپ نے بڑی اونچی اونچی شاٹس کھیلیں، میرا آپ سے ایک سوال ہے، کیا سچ میں آپ کا تعلق اسی سیارے سے ہے؟
گلین میکسویل نے سندیپ لمیچانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ میرا تعلق بھی اسی سیارے سے ہے جس سے آپ کا ہے۔ انھوں نے سندیپ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اسی طرح باصلاحیت رہنا۔