Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے اس مرتبہ ہیڈکوچ بننے کے لیے درخواست اس لیے نہیں دی کیونکہ وہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین جیسے نوجوان فاسٹ باؤلرز پر خصوصی توجہ دے کر ان کی مدد کرنا چاہتے تھے۔
وقار یونس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی طرف ان کے لیے میری رہنمائی مددگار ثابت ہو گی اور اسی لیے میں نے پاکستان کا باؤلنگ کوچ بننے کا انتخاب کیا۔ وقار یونس نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ 2019 کے بعد سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر، سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود کے معاہدوں میں توسیع نا کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد مصباح الحق کو چیف سلیکٹر کے ساتھ ساتھ ہیڈکوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔