Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لے جا رہے تھے کہ ان کے رن آؤٹ نے کروڑوں بھارتیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 239 رنز اسکور کیے تھے۔ جواب میں بھارت کی 6 وکٹیں صرف 92 رنز پر ہی گر گئیں تھیں۔
ایم ایس دھونی نے روندرا جدیجا کے ساتھ مل کر 116 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا۔ جدیجا کے آؤٹ ہونے کے بعد دھونی بھارت کی آخری امید تھے مگر 215 رنز پر وہ 2 رنز لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے تھے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی نے کہا ہے کہ انھیں رن آؤٹ کا آج تک افسوس ہے اور وہ خود سے یہ پوچھتے رہیں گے کہ اس وقت میں نے ڈائیو کیوں نہیں لگائی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ مہندرا سنگھ دھونی کا آخری میچ ثابت ہوا تھا اور وہ ورلڈکپ کے بعد سے اب تک بھارتی ٹیم میں کم بیک نہیں کر سکے ہیں۔