Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس نے بگ بیش لیگ میں ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ بی بی ایل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بن گئے۔ مارکس اسٹوئنس نے میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔ اسٹوئنس نے ابتداء سے ہی بولرز کی دھنائی شروع کر دی اور 79 گیندوں پر *147 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
ان کی برق رفتار اننگز میں 8 چھکے اور 13 چوکے بھی شامل تھے۔ اسٹوئنس کی اس اننگز کی بدولت میلبرن اسٹارز نے 20 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ اوپنرز نے 208 رنز کا آغاز دیا جو بی بی ایل کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ بھی ثابت ہوئی۔
جواب میں سڈنی سکسرز کی ٹیم 175 رنز ہی بنا سکی۔ بی بی ایل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے مارکس اسٹوئنس نے ڈارسی شارٹ کا ریکارڈ توڑا ہے جنھوں نے 2018 میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کرتے ہوئے برسبین ہیٹ کے خلاف 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔