Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حارث رؤف پانچ میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور وہ ایونٹ کے دوسرے کامیاب باؤلر ہیں۔
نوجوان فاسٹ باؤلر نے بی بی ایل کے ایک میچ میں مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو آؤٹ کر کے "گلہ کاٹنے" کے انداز میں جشن منایا تھا جس وجہ سے ان کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
حارث رؤف نے ایک پاکستانی اخبار کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ وکٹ لینے کے بعد "گلہ کاٹنے" کا جشن غلط تھا اور میں نے اپنی غلطی پر شائقین کرکٹ سے معافی بھی مانگ لی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ اس میچ کے بعد لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے فون کر کے مجھے ڈانٹا بھی تھا، میں نے ان سے معافی مانگی اور یقین دلایا تھا کہ آئندہ یہ اسٹائل نہیں اپناؤں گا۔