آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے چاہنے والوں کے لیے کچھ وقت نکالا اور ان کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے۔ وِل مرے نامی ٹویٹر صارف نے رکی پونٹنگ سے دریافت کیا کہ وہ کس باؤلر کو سب سے کم کھیلنا پسند کرتے تھے؟
سابق کرکٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کرٹلے ایمبروز بہترین فاسٹ باؤلرز تھے جن کو میں نے کھیلا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب اختر تیزترین باؤلر تھے لیکن بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے مجھے سب سے زیادہ مرتبہ آؤٹ کیا۔
ایک شخص نے رکی پونٹنگ سے سوال کیا کہ انگلینڈ کا کون سا فاسٹ باؤلر ان کے لیے سب سے مشکل ثابت ہوا؟ تو انھوں نے اینڈریو فلنٹوف کا نام لیا۔