Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم انڈر-19 ورلڈکپ کھیلنے کے لیے ساؤتھ افریقہ میں موجود ہے۔ قومی جونیئر ٹیم نے ایونٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو نو وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔ اوپننگ بیٹسمین حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 38 گیندوں پر 70 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔
آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے ساؤتھ افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر مکھایا نٹینی نے اپنے ایک کالم میں پاکستانی ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ انھیں ایکشن میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔
مکھایا نٹینی نے لکھا کہ اپنے ملک کے کپتان کی حیثیت سے ان کے کندھوں پر کچھ دباؤ ہو گا لیکن اس نے 18 سال کی عمر میں ہی میدان میں اور بیٹنگ میں اپنے آپ کو ایک بہت ہی مضبوط کھلاڑی اور کپتان ثابت کیا ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ روحیل پہلے ہی فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کرکٹ کھیل چکے ہیں، 2019 کے آخر میں ان کی فارم بھی بہت اچھی چل رہی تھی لہذا یہ دیکھنا بہت دلچسپ ہو گا کہ وہ ورلڈ کلاس باؤلرز کے خلاف کیسا کھیلتے ہیں۔