بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو کہ کیویز کے دیس میں کھیلی جائے گی۔ حیران کن طور پر ساڑھے چار سال کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا موقع پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سنجو سیمسن کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
سنجو سیمن نے چار سال سے زائد کے عرصے کے بعد سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ انھوں نے پہلی گیند پر چھکا مارا تھا جبکہ دوسری گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے جس کے بعد انھیں دورہ نیوزی لینڈ سے بھی آؤٹ کر دیا گیا۔
بھارتی اسکواڈ: ویرات کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، لوکیش راہول، شیکھر دھون، شریاس آئیر، مانیش پانڈے، ریشب پانٹ، (وکٹ کیپر)، شیوم ڈوبے، کلدیپ یادیو، یزویندر چہل، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، نویدیپ سینی، رویندرا جڈیجا اور شردُل ٹھاکر۔