Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ آسٹریلیا نے ملکی جنگلات میں لگنے والی آگ کے متاثرین کی مدد کے لیے امدادی میچ کروانے کا اعلان کیا ہے جس سے اکٹھے ہونے والی ساری رقم ان متاثرین کو دی جائے گی۔
اس سلسلے میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز نے بورڈ کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے امدادی میچ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس میں ایک ٹیم کی قیادت شین وارن اور دوسری ٹیم کی قیادت رکی پونٹنگ کریں گے۔
سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ، سابق فاسٹ باؤلر بریٹ لی، سابق آل راؤنڈر شین واٹسن، سابق بیٹسمین جسٹن لینگر اور مائیکل کلارک بھی اس امدادی میچ میں شرکت کریں گے۔ یہ میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔
8 فروری کو آسٹریلیا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی شیڈول ہے جبکہ اسی روز بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 20-2019 کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ ان تمام میچوں سے ہونے والی آمدنی بش فائر متاثرین کو منتقل ہو گی۔