Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے پی سی بی نے ویمن ٹرائی اینگولر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے جس سے پلیئرز کو میگا ایونٹ کی تیاری میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے کئی ویمن پلیئرز سامنے بھی آئیں اور کئی پلیئرز نے اپنی فارم بھی بحال کی۔ انہی کھلاڑیوں میں منیبہ علی بھی شامل ہیں جن کا بلا خوب رنز اگل رہا ہے۔
پی سی بی چیلنجرز کی نمائندگی کرنے والی منیبہ علی نے گزشتہ 3 اننگز میں 214 رنز اسکور کیے ہیں۔ انھوں نے پی سی بی بلاسٹرز کے خلاف 50 اور پی سی بی ڈائنامائٹس کے خلاف ایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کی تھی۔
منیبہ علی نے بلاسٹرز کے خلاف ایک مرتبہ پھر 56 رنز کی اننگز کھیلی جو ورلڈکپ سے پہلے قومی ویمن ٹیم کے لیے ضرور ایک مثبت اشارہ ہے۔
اپنی شاندار فارم کے حوالے سے منیبہ علی نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ایسے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، کوشش کروں گی جو فارم لگی ہوئی ہے اسے ورلڈکپ میں لے کر جاؤں اور ٹیم کو کامیابیاں دلاؤں۔