Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے امکانات ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے انکار کے باوجود اب بھی ایک راستہ موجود ہے۔
پی سی بی کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی گورننس رویو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ رواں ہفتے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے ملاقات کریں گے۔
نظم الحسن کو چیئرمین پی سی بی اپنے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ دونوں بورڈز سربراہان کی ملاقات کے بعد کوئی حتمی نتیجہ سامنے آ سکتا ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے اور صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر اصرار کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے آخری مرتبہ 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔