Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈوین براوو کو ایک مرتبہ پھر کیریبین ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 36 سالہ ڈوین براوو نے اکتوبر 2018 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا مگر اس کے باوجود انھیں ورلڈکپ 2019 کے متبادل کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا۔
انھوں نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ ڈوین براوو کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1142 رنز اور 52 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ویسٹ انڈیز اسکواڈ: کیرون پولارڈ (کپتان)، ڈوین براوو، شیلڈن کوٹرل، شیمرون ہٹمائر، برینڈن کنگ، ایون لوئس، کھارے پئیر، نیکولس پوران، روومین پاول، شیرفن ردرفورڈ، لینڈل سمنز، کیسرک ویلیمز اور ہیڈن والش جونیئر۔